دیہی علاقے میں خوشحالی کی خوشگوار تبدیلی

2020-06-25 15:58:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چین کے شمالی علاقے میں صوبہ حہ لونگ جیانگ واقع ہے ۔ گزشتہ سالوں میں اس صوبے کے  شینگ ہو گاؤں کے کسانوں کی اکثریت روزگاروں کی تلاش میں دوسرے علاقوں میں ہجرت کر گئی۔ یوں کاشت کاری کا کام تعطل کا شکار ہو گیا اور دیہی زندگی بے رونق ہوگئی۔ دو ہزار اٹھارہ میں گاؤں کے رہنماؤں کی ہدایت پر محترمہ ہان لیو ہوا گاؤں میں واپس آ کر دوسرے کسانوں کی رہنمائی کر تے ہوئے کھادوں سے پاک  سبزیاں اگانے لگیں۔ دو ہزار انیس میں ان کا کاروباری بہت کامیاب رہا ۔ اس کے نتیجے میں لوگوں کی آمدنی میں بھی خوب اضافہ ہوا ۔ دیہات کی خوشحال حکمت عملی کے تحت اس وقت شینگ ہو گاؤں زرعی پیداوار ، سیروسیاحت اور ثقافت کے حامل خوبصورت و حسین دیہات میں شامل ہو چکا ہے،جہاں ترقی کا عمل مزیدآگے بڑھ رہا ہے ۔


شیئر

Related stories