چین کے کھلے پن سےمتعلق صدر شی جن پھنگ کے پانچ اقدامات پرتسلسل کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے

2020-06-28 19:38:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھائیس جون دو ہزار انیس کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اوساکا میں منعقدہ جی ٹوئنٹی گروپ کے رہنماوں کی چودہویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کے دوران "اعلی و معیاری عالمی معیشت کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں" کے موضوع پر اہم تقریر کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چین اپنے کھلے پن کو مزید فروغ دینے کے لیے پانچ اقدامات پر عملدرآمد کرے گا۔ یعنی مارکیٹ کو مزید کھولا جائے گا، درآمدات میں مثبت اضافہ کیا جائے گا، کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا، مساوی سلوک کا مکمل نفاذ کیا جائے گااور اقتصادی و تجارتی مذاکرات کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے گا۔

 چین نے ہمیشہ سے کھلے پن کو  توسیع دینے کی پالیسی  اور باہمی تعاون کے اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ ایک سال بعد ، بیک وقت عالمی معاشی کساد بازاری اور کووڈ-۱۹ کی وبا کی شدید صورتحال میں، مندرجہ بالا پانچ بڑے اقدامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، اور چین نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

مزید کھلے پن سے زیادہ مواقع اور مزید بہتر تعاون سے باہمی مفادات کا حصول ہوتا ہے۔ کھلا پن اور تعاون چین کا عزم بھی ہے اور چین کا عمل بھی ہے۔


شیئر

Related stories