انسداد سیلاب کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایت

2020-06-29 11:32:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے  جنرل سیکرٹری ، صدر  مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے انسداد وبا اور امدادی سرگرمیو ں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔

شی جن  پھنگ نے کہا کہ جون میں چین کے جنوب مشرقی ، جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مختلف علاقے سیلاب کی زد  میں آئے  اور  ان علاقوں میں  بہت سی ارضیاتی  آفات رونما ہوئیں ۔ شی جن پھنگ نے مختلف سطحوں کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کی ضروریات کو اہمیت دیتے ہوئے سیلاب سمیت مختلف قدرتی افات سے نمٹنے کےلیے مؤثراور عملی اقدامات اختیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ پیش گوئی کے نظام اور ہنگامی اقدامات کے ردعمل کو  مؤثر اور فوری بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ متاثرہ لوگوں کو روز مرہ زندگی کی ضروریات کی فراہمی  کو یقینی بنایا  جائے اور  پیداواری اور سماجی نظم و نسق کو برقرار رکھا جائے ۔


شیئر

Related stories