چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

2020-06-29 17:06:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

29 جون کوچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا۔ سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں  " فوج میں سی پی سی کے رہنما کردار  کی مضبوطی  سے متعلق ضوابط" اور "بنیادی سطحوں پر سی پی سی کی  تنظیموں کے انتخابی کام سے متعلق ضابطہ کار" کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں  نشاندہی کی گئی کہ پارٹی کی قیادت پیپلز آرمی  کی ترقی کی کلید ہے ، جو مضبوط فوج اور  ملک کے طویل مدتی استحکام سے متعلق ہے۔ فوج پر پارٹی کی قیادتِ مطلق  کو یقینی بنانے کے لیے ،" فوج میں سی پی سی کے رہنما کردار  کی مضبوطی  سے متعلق ضوابط"فوج کی جنگی صلاحیت بلند کرنے کے لیے بہت اہمیت کےحامل ہیں۔


شیئر

Related stories