پہاڑی گاؤں کی حسین سیاحتی مقام میں تبدیل

2020-06-30 11:57:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یا زا گاؤں چین کے صوبہ گان سو کی گان نان تبت پریفکچر میں واقع ایک پہاڑی گاؤں ہے ۔ حالیہ برسوں میں مقامی حکومت کی مدد سے یا زا گاؤں نے اپنے خوبصورت مناظر اور ٹریفک کے مناسب حالات پر انحصار کرتے ہوئے سیاحت  کے فروغ کی بھر پور کوشش کی ۔ سڑکوں کی دونوں اطراف دکانوں کی تعمیر نو  اور سجاوٹ کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں نے اپنے مکامات کو نجی ہوٹلوں میں تبدیل کر دیا ۔

یاد رہے کہ یازا گاؤں دور افتادہ پہاڑ ی علاقے میں واقع ہے ۔ ماضی میں یہاں تک آمدورفت کی سہولیت اور میٹھا پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ بہت مشکل زندگی بسر کرتے تھے ۔ لیکن گاؤں کے آس پاس قدرتی مناظر   نہایت حسین اور خوبصورت  ہیں ۔ باہر کے لوگ یہاں آ کر سیر کرنا چاہتے ہیں اور مقامی پہاڑی اشیا خریدنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ اس کے تناظر میں گاؤں  کے  سربراہ کی رہنمائی میں گاؤں کے پچیس خاندانوں نے نجی ہوٹل چلنے کا آغاز کیا ۔ اور یہی اس گاؤں کے لیے غربت سے چھٹکارا  حاصل کرنے کا ایک موئثر  طریقہ کار بن گیا ہے ۔


شیئر

Related stories