مکاؤ کے لوگ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کو معاشی اور معاشرتی استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر مانتے ہیں

2020-06-30 16:18:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کی طرف سے ہانگ کانگ سے وابستہ قومی سلامتی کی قانون سازی کےبارے میں ، مکاؤ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  کی اکثریت کا کہنا ہے کہ قانون سازی کا عمل  1.4 بلین چینی عوام کی مشترکہ خواہش کے مطابق ہےاور یہ ہانگ کانگ کی  حفاظت  اور "ایک ملک ، دو نظام" کی پالیسی کو یقینی بنانے کے لیے لازمی ہے۔مکاؤ کے تجربات سے ثابت ہوا ہے  کہ یہ قانون ہانگ کانگ کے معاشی اور معاشرتی استحکام اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط ضمانت فراہم کرے گا۔

مکاؤ میں قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور مکاؤ  قانون ساز کونسل کے ممبر ، زوئی شی پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس بل کا ہدف  خاص طور پر چار طرح کی مجرمانہ کارروائیاں ہیں جن میں  ملک کو تقسیم کرنا ، ریاستی طاقت کو منقطع کرنا ، دہشت گردی کی سرگرمیوں کو منظم کرنا ، اور غیر ملکی قوتوں کے سہارے ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کرنا شامل ہیں ۔  متعلقہ قانون سازی سے شہریوں  کے قانونی حقوق اور آزادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، بلکہ ان کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری لائی جائے گی۔


شیئر

Related stories