چینی کمیونسٹ پارٹی کے ننانوے سال کی جدوجہد

2020-07-01 17:21:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی زبان میں"۹۹"  کا معنی " ہمیشہ " ہے۔یکم جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی ۹۹ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔سال دو ہزار بیس میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی عوام وبا کے خلاف بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔انسداد وبا کے جنگ میں عوام کو اولین ترجیح دینے کا تصور واضح ہے۔اس جنگ میں پارٹی کے بہت سے ممتاز ارکان نے رہنما کردار ادا کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیں اور ان کے اس جذبے نے ایک ارب چالیس کروڑ چینیوں کو متاثر کیا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی زندگی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، ہرقیمت پر عوام کی صحت اور سلامتی کاتحفظ کیا جانا چاہیے۔اعدادوشمار کے مطابق پارٹی کے تین کروڑ ارکان انسداد وبا کی فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔


شیئر

Related stories