چینی وزارت تجارت کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تنازعہ کے حوالے سے بیان

2020-07-12 16:38:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چند ممالک کے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں یورپی یونین کے ساتھ اینٹی ڈمپنگ سے متعلق تنازعہ کی چارہ جوئی پندرہ جون کو ختم ہو گئی ہے ۔ ان میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے یورپی یونین کے ساتھ ڈبلیو ٹی او تنازعہ کھو دیا ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او چین کی " منڈی کی معاشی حیثیت : کو تسلیم نہیں کرتا ۔
گیارہ تاریخ کی رات کو چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ اہل کار نے بتایا کہ اس قسم کی رپورٹس حقائق کے مطابق نہیں ہیں جن میں واضح قانونی غلطیاں نظر آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کی چارہ جوئی کے خاتمے کے بعد دبلیو ٹی او کی جانب سے کوئی مستند فیصلہ نہیں آیا ہے ۔قانونی چارہ جوئی کے خاتمے سے نہ تو متنازعہ امور پر چین کے مؤقف پر اثر پڑے گا اور نہ ہی ڈبلیو ٹی او کے قواعد کے تحت چین کے حقوق کو نقصان پہنچے گا۔
مذکورہ معاملے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ چین "منڈی کا معاشی ملک" ہے یا نہیں اور چین کو " منڈی کی معاشی حیثیت " حاصل ہے یا نہیں ۔
اس وقت ، عالمی سطح پر کووڈ -۱۹کی وبا پھیل رہی ہے ، یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی وجہ سے تشویش پائی جارہی ہے ، اور کثیر الجہتی تجارتی نظام پر شدید منفی اثر پڑ رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے ممبروں کا اولین کام اتحاد کو مستحکم کرنا ، کثیرالجہتی تجارتی نظام کے اختیار اوراثرکا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو جلد از جلد دوبارہ معمول پر لانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا ہے۔

شیئر

Related stories