ایک سست کسان کی غربت سے نجات کی کہانی

2020-07-13 15:57:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صوبہ حہ نان کی تھانگ حہ کاونٹی کے وانگ جوانگ گاوں کے تمام لوگ غربت ، شراب پینے ، بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور ہمیشہ سست رہنے کی وجہ سے وانگ وان چھائی کو جانتے ہیں ۔ لیکن گزشتہ برسوں کے دوران یہ سست کسان غربت کے خاتمے کی مہم کے تحت دوسروں کی مدد سے غربت سے نجات کی ایک مثال بن گیا ہے ۔
جوان وانگ وان چھائی کو بیماری کی وجہ سے ہائی سکول سے الگ ہو نا پڑا ۔ تاہم وہ اپنی زندگی پر پورا اعتماد رکھتا تھا ۔ وہ کھیتی باڑی میں خوب محنت کرتاتھا۔ لیکن ان کا بیٹا شدید بیمار تھا جس کے علاج معالجے پر ان کی تمام جمع پونچی خرچ ہوگئی ۔ بیٹا بیس سال کا ہوگیا لیکن ایک لفظ نہیں بول سکتاتھا ۔ وانگ وان چھائی اپنے مستقبل سے مایوس ہوگیا اور بہت پریشان رہنے لگا۔ انہوں نے شراب نوشی شروع کی اور کام کاج چھوڑ دیا ۔ ان کی اس صورتحال میں تبدیلی کا آغاز اُس وقت ہوا جب چند سال پہلے غربت کے خاتمے کی مہم شروع ہوئی ۔ گاوں کی رہنما کمیٹی اور متعلقہ عہدے داروں کی مدد سے وہ تربوز اگانے لگا ۔ ان کے بیٹے نے بھی حکومت کی طبی امدادی پالیسی سے فائدہ اٹھایا ۔ اب ان کی زندگی بہتر ہو گئی ہے تاحال انہوں نے غربت کے خاتمے سے متعلق ایک لاکھ بیس ہزار الفاظ پر مشتمل ڈائری لکھی ہے اور اب وہ اپنے مستقبل کے بارے میں پر اعتماد ہیں ۔



شیئر

Related stories