چین-جنوبی ایشیا عوامی دوستانہ تنظیموں کے سربراہوں کے ویڈیواجلاس کا انعقاد

2020-07-14 15:30:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ تاریخ کو" انسداد وبا کیلئے دوستانہ قوتوں کو جمع کرنا ،تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا" کے موضوع پر چین-جنوبی ایشیا عوامی دوستانہ تنظیموں کے سربراہوں کا ویڈیو اجلاس منعقد ہوا۔
چینی عوام کی غیر ملکی ممالک کے ساتھ دوستی کی ایسوسی ایشن ، جنوبی ایشیا چین دوستانہ تعاون کی تنظیم، پاکستان ،افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھارت ، مالدیپ ، نیپال اور سری لنکا سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کی عوامی دوستانہ تنظیموں کے سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ شرکا ء نے وبا کا مشترکہ مقابلہ کرنے، چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سمیت مختلف موضوعات پر دوستانہ بات چیت اور پرخلوص تبادلہ خیال کیا اور بڑے پیمانے پر اتفاق رائے طے پایا۔
اجلاس کے دوران، جنوبی ایشیائی ممالک کی دوستانہ تنظیموں کے سربراہوں نے کہا کہ وبا کے تناظر میں چین اور جنوبی ایشیائی ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ جب چین کو وبا کے مشکل وقت کا سامنا تھا تو جنوبی ایشیا کے ممالک اور عوام نے چین اور چینی عوام کی جذباتی لحاظ سے اور سازوسامان کے ذریعے حمایت کی اور جب جنوبی ایشیائی ممالک کو سنگین وبائی صورتحال کا سامنا ہوا تو چین نے ان ممالک کو طبی سازوسامان فراہم کیا، میڈیکل ٹیمیں بھیجیں اور اپنے کامیاب تجربات شئیر کیے۔ اس ویڈیواجلاس کے ذریعے، فریقین وبا کے خلاف جنگ میں باہمی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور مشترکہ ترقی اور تعاون کو فروغ دیں گے۔


شیئر

Related stories