سنکیانگ میں مذہبی رسم و رواج کا پورا احترام کیا جاتا ہے۔ یلیکن یاقب

2020-07-18 19:59:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ ویغور خوداخیتار علاقے کے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، یلیکن یاقب نے 17 کو بتایا کہ سنکیانگ غذا ، تہواروں ، شادیوں اور جنازوں کے معاملے میں تمام نسلی گروہوں کے رسم و رواج کو ان کی مرضی کے مطابق منعقد کرنے کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ سنکیانگ میں مسلمانوں کے تمام شہروں اور نقل و حمل کے بڑے راستوں کے کنارے ، حلال ریستوران موجود ہیں۔ اقلیتی ملازمین رکھنے والے محکموں اور اداروں میں "حلال کینٹین" یا "حلال کچن" قائم کیے گئے ہیں؛ مسلمانوں کے لئے گائےیا بکرے کا گوشت ان کے مذہبی طریقے کے مطابق ذبح ، ذخیرہ اور فروخت کیا جاتا ہے ۔ یلیکن یاقب نے زور دے کر کہا کہ سنکیانگ نے یہ یقینی بنانے کے لئے مخصوص اقدامات اٹھائے ہیں کہ تدفین کی رسومات رکھنےوالی نسلی اقلیتوں کے لئے خصوصی زمین مختص کی جائے اور خصوصی قبرستان قائم کیے جائیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے آئین اور علاقائی نسلی خودمختاری سے متعلق قانون کے مطابق ،تمام نسلی گروہوں کو اپنے اپنے رسم و رواج اور طریقوں کو برقرار رکھنے یا ان میں اصلاح کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

شیئر

Related stories