سنکیانگ میں مساجد کی حفاظت کی ضمانت دی جاتی ہے۔ مقامی اہلکار

2020-07-18 21:03:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی محکمہ خارجہ کی "بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ2019 " میں بتایا گیا ہے کہ سنکیانگ کی حکومت نے 2018 میں کاشغر کے علاقے کی یچینگ کاؤنٹی میں قائم ایک مسجد، اور ہوتین ڈسٹرکٹ میں قائم 800 سالہ قدیم عیدگاہ مسجد کو شہید کردیا تھا۔مقامی اہلکار نے اس بارے میں کہا کہ یہ بیان بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔در حقیقت ، ان دو مساجد کی اچھی حفاظت کی گئی ہے۔ فروری 2019 میں ، یچینگ کاؤنٹی کی عوامی حکومت کے محکمہ مذہبی امور کی منظوری سے ، یچینگ کاؤنٹی میں جیامی مسجد کی مرمت کی گئی تھی۔تزئین و آرائش کے بعد اسے 6 مارچ 2019 کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ ہوتین کاؤنٹی میں واقع عیدگاہ مسجد بھی اچھی طرح سے محفوظ ہے ، اور اسے چین کی ریاستی کونسل نے 2013 میں قومی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

شیئر

Related stories