سنکیانگ کے امور پر امریکی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے

2020-07-19 17:12:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ " بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ2019 " میں "ریڈیو فری ایشیاء" اور دوسرے میڈیا کے ذریعہ رپورٹ کردہ مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنکیانگ کے تعلیم و تربیت مرکز کے تربیت یافتہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی تھی ، اور ان میں سے بہت سے لاپتہ ہو چکے ہیں۔ تاہم ، حال ہی میں نامہ نگاروں کو سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے سے معلوم ہوا کہ ان معاملات کے بہت سے نام نہاد "گواہ" دہشت گرد تنظیم"مشرقی ترکستان" کے ممبران ہیں اور چین مخالف قوتوں کی مددسے تربیت یافتہ "اداکار" تھے۔ ان کے اہل خانہ ، رشتے داروں ، دوستوں اورساتھیوں کے بیانات نے حقیقت سے پردہ اٹھایا اور ان لوگوں کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے۔

امریکی کانگریس کے ذریعہ قائم کردہ "ریڈیو فری ایشیاء" امریکی سنٹرل انٹلیجنس ایجنسی کا پس منظر رکھتا ہے۔ آج کل ، یہ نجی ملکیتی ادارہ ہے ، جسے "غیر منافع بخش کمپنی" کہا جاتا ہے ، لیکن ہر سال اس کو امریکی کانگریس کی طرف سے خاص رقوم موصول ہوتی ہے۔ اکتوبر 1998 میں ، "مشرقی ترکستان" عناصر کی تشہیر کے تحت ، امریکی کانگریس نے ریڈیو فری ایشیاء میں ویغور زبان میں نشریات کا آغاز کرایا۔ گزشتہ برسوں کے دوران ، اس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نظریات پھیلانےکی پوری کوشش کی ، اور چین کی سنکیانگ کی پالیسی کو بدنام کرنے کے لئے مسلسل افواہوں کو جنم دیا ہے۔ یہ ادارہ دہشت گرد تنظیم "مشرقی ترکستان" کا ترجمان بن گیا ہے۔



شیئر

Related stories