روس ، امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی کے ماہرین ، ادارے اور میڈیا چین کی معاشی بحالی کی تعریف کرتے ہیں
دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ، جو منفی سے مثبت کی طرف سفر کا آغاز ہے۔اس کامیابی نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا ہاوسز اور معاشی تحقیقی اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین کی یہ کامیابی دنیا کے لئے ایک خوش خبری ہے۔
سی این این نے رپورٹ کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین معاشی کساد بازاری سے بچ گیا ہے۔ چین کی وبا کی روک تھام کے اقدامات کے مثبت نتائج چین کی ابتدائی معاشی بحالی کی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ دوسری سہ ماہی میں چین کی معاشی نمو وبا کی شکار دنیا کے لئے ایک روشن نقطہ ہے۔یہ وبا پر قابو پانے کے لئے چینی حکومت کی جانب سے کئے گئے فعال اقدامات ہی کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔
فاکس نیوز نے "چین اس وباء کے بعد پہلی ابھرتی ہوئی معیشت ہے" کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ، جس میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ چین نے انسداد وبا کے سخت اقدامات اپنائے ہیں اور اسی وجہ سے چین کی معیشت دیگر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہوئی ہے۔
لندن شہر کے بازار حصص کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ چین کے معاشی اعداد و شمار نے عالمی معیشت کوغیر معمولی چمک دی ہے۔
روس کی اکیڈمی آف سائنسز کے مشرق بعید انسٹی ٹیوٹ کے ماہر معاشیات نے کہا کہ اعداد و شمار کے نقطہ نظر سے ، چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہے ۔چین کی اندرونی مارکیٹ کی مضبوط خریداری کی صلاحیت اور چین اور دنیا کے بہت سے ممالک کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات نے چینی معیشت کو مزید بڑی گنجائش فراہم کی ہے۔