دوسری ششماہی میں چین کی غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہوگا، اقتصادی ماہرین
2020-07-19 17:22:01
رواں ماہ چین کی کسٹمز جنرل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، سال کے پہلے نصف حصے میں ، اگرچہ چین کی درآمدات اور برآمدات میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، تاہم یہ کمی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 3.3 فیصد پوائنٹس سے نمایاں طور پر کم تھی۔ ان میں ، جون میں ، درآمدات اور برآمدات نے سال میں پہلی بار مثبت نمو حاصل کی۔ اس صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے دوسرے نصف حصے میں ، غیر ملکی تجارت میں مسلسل اضافے کی صلاحیت موجود ہے ، لیکن چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے محتاط رہتے ہوئے علاقائی و معاشی تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔