سبزی کی کاشت سے خوشحالی کے راہ پر گامزن
پھنگ تھانگ گاؤں چین کے جنوبی صوبہ کوانگ دونگ کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے ۔اس گاؤں میں باسٹھ غریب خاندان موجود تھے۔حالیہ برسوں میں عمدہ سبزیوں کی کاشت سے مقامی کسانوں کی آمدنی میں واضح اضافہ ہوا ہے اور غربت سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔
اس وقت گاؤں میں عمدہ سبزی کی کاشت کاری کا مرکز قائم ہے جس کے ذریعے مقامی کسانوں کے لئے روزگار کے ایک سو دس مواقع میسر آئے ہیں۔یہاں ہر کسان روزانہ دو سو تا تین سو یوان کما سکتا ہے۔
پھنگ تھانگ گاؤں میں سبزی کی کاشت کاری کے اس مرکز کا ماڈل کچھ یوں ہے کہ "کمپنی + کوآپریٹو + بیس + کسان" ، یہ ایک کثیر الجہتی تعاون کا نمونہ ہے۔مرکز کے اہلکار لی چھوان یو کے مطابق مرکز میں زمین ، پانی اور کھاد سمیت تمام تنصیبات اور مصنوعات کے اخراجات کمپنی کی سرمایہ کاری سے ہوتے ہیں۔ گاؤں کے لوگ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کھیتوں پر کاشت کاری کا معاہدہ کرتے ہیں۔ ٹھیکیدار کو ابتدائی مرحلے میں کسی بھی قیمت پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ، وہ صرف کاشت کاری کرتےہیں، سبزیوں کی کٹائی کے بعد وہ سبزیاں کمپنی کو فروخت کردی جاتی ہیں ۔پھر کمپنی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد سمیت مزکورہ اخراجات کو حساب میں شامل کرکے باقی رقم ٹھیکیدار کو ادا کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، کمپنی کاشتکاروں کو زمین کے کرایہ کے طور پر ہر سال 600 یوآن کی ادائیگی بھی کرتی ہے۔یوں کسانوں کو کسی بھی سرمایہ کاری کے خطرات کےبغیر خاطر خواہ آمدنی حاصل ہو جاتی ہے۔