ہانگ کانگ میں قومی سیکیورٹی کے قانون کے نفاذ سے ہانگ کانگ میں استحکام قائم ہوگا۔ترکی کی شخصیات
تیس جون کو چین کی قومی عوامی کانگریس نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی قانون کو منظور کیا ۔اس کے فوراً بعد ، ہانگ کانگ کا قومی سلامتی کا قانون نافذ العمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں ، ترکی کی خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی اور ترکی-ایشیاء پیسیفک کونسل کے چیئرمین مراد کولباس نے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ ہانگ کانگ میں استحکام کی بحالی کے لئے موزوں ہے۔
جناب کولباس نے کہا کہ گزشتہ سال ہانگ کانگ میں ہونے والے تشدد کی وجہ سے ان جیسے غیر ملکیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ تاہم ، ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بروقت نافذ کرنے سے ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانے والوں کو انتہائی دباؤ میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ سے ہانگ کانگ میں امن بحال ہوگا اور اس کا سابقہ وقار بحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ایسا خوبصورت شہر ہے جس میں عمدہ انفراسٹرکچر موجود ہے۔ میرے خیال میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ ہانگ کانگ کی ایک تجارتی مرکز کی حیثیت سے بحالی اور سیاحوں کو دوبارہ متوجہ کرنے کے لئے بہت ہی درست اور فائدہ مند ہے۔