ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی جانب سے نئی شدید وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا اعلان
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے محکمہ صحت کے ہیلتھ پروٹیکشن سینٹر نے انیس تاریخ کو بتایا کہ ہانگ کانگ میں اٹھارہ تاریخ کو کووڈ-۱۹ کے 108 نئے کیسوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، جو ہانگ کانگ میں وبا رونما ہونے کے بعد ایک ہی دن میں تصدیق شدہ کیسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکیٹو کیری لام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہانگ کانگ میں کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال بہت سنگین ہے۔ حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات کے ایک نئے سلسلے کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ فریقوں سے مل کر وبا سے لڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہون نےتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ بیس جولائی سے حکومت کے تمام پالیسی بیورو اور محکمے صرف ہنگامی اور ضروری خدمات فراہم کریں گے۔ بنیادی طور پر انسداد وبا کے لیے اقدامات کا سلسلہ دوبارہ سخت ترین سطح پر آرہا ہے۔ کیری لام نے ماسک پہننے اور کیٹرنگ انڈسٹری پر کنٹرول کو مضبوط بنانے سمیت دیگر اقدامات کا بھی اعلان کیا۔