چینی سپاہ سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف

2020-07-20 16:08:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وہ علاقے جو سیلاب سے شدید متاثر ہیں ان کی مدد کے لئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چینی سپاہ ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ خطروں کی پروا کئے بغیرسیلاب زدگان کی مدد کے لئے فوج ، مسلح پولیس کے اہلکار اور آگ بجھانے والے اداروں کے ارکان صف اول میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ،چین کے صوبہ حہ نان کے شی یانگ شہر ، صوبہ این ہوئی کے لیو این شہر اور صوبہ جیانگ شی کے شانگ رائو شہر سمیت متعدد علاقے سیلابی صورتحال سے دو چار ہیں۔اس ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئےچینی پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور اپنے ہم وطنوں کی مدد میں مصروف ہوگئے۔


شیئر

Related stories