برطانیہ کی جانب سے پابندیوں پر چین جوابی اقدامات اختیار کرےگا، برطانیہ میں چینی سفیر
2020-07-20 21:57:37
حالیہ دنوں برطانیہ میں چین کے سفیر لیو شاؤ منگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ کی جانب سے چین کے سرکاری اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی گئی تو چین جوابی اقدمات اختیار کرے گا۔ ہواوے پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہواوے پر برطانیہ کی جانب پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ ان پابندیوں کے اعلان کا دن چین برطانیہ باہمی تعلقات کی تاریخ میں ایک تاریک دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔