برطانوی سیکریٹری خارجہ کا سنکیانگ سے متعلق بیان انتہائی بے بنیاد اور بہتان ہے، چینی وزارت خارجہ

2020-07-21 12:16:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینیک رآب کا سنکیانگ سے متعلق بیان انتہائی بے بنیاد اوربہتان ہے ۔

اطلاع کے مطابق براطانوی وزیر خارجہ رآب نے حال ہی میں چین کے علاقے سنکیانگ میں "لازمی نس بندی" جیسے اقلیتوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تنقید کی اور کہا کہ برطانیہ اس عمل کوبرداشت نہیں کر سکتا ۔ اس بارے میں چینی ترجمان نے کہا کہ چین نے سنکیانگ کے معاملے پر بار ہا اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔سنکیانگ سے متعلق امور انسانی حقوق ، مذاہب یا نسلی امور کے بجائے انسداد تشدد، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے ذکر کیے گئے سنکیانگ میں نام نہاد "لازمی نس بندی" کے مسئلے کو دیکھا جائے تو پھر کیسے سنکیانگ میں ویغور قومیت کی آبادی گزشتہ 40 برسوں میں 5.55 ملین سے بڑھ کر 11.65 ملین ہوگئی ، جو سنکیانگ کی کل آبادی کا 46.8 فیصد بنتی ہے۔


شیئر

Related stories