چینی اور فلسطینی صدور کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2020-07-21 14:55:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کی رات فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔

اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے وبا کے خلاف جدوجہد میں فلسطینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور پختہ حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور فلسطین باہمی اعتماد رکھتے ہیں اوراہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ کووڈ -۱۹ کی وبا کے پھیلاو کے بعد چین نے فلسطین کو انسداد وبا کے سازوسامان کے کئی کھیپ فراہم کیے ہیں اور طبی ٹیم بھیجی ہے ۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے طبی ماہرین کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے تجربات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چین فلسطین کے "دو ریاستوں کے منصوبے" کے درست راستے کی حمایت کرتا ہے اور برابری کی بنیاد پر مکالمے اور مذاکرات کی تائید کرتا ہے۔ عالمی برادری کو منصفانہ رویئے کے ساتھ امن کے فروغ کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔چین فلسطینی مسئلے کے جامع ، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کیلئے تیار ہے ۔

اس موقع پر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین وبا سے نمٹنے میں مد د پر چین کا شکر گزار ہے ۔ چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کی حفاظت کرتا ہے ۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین فلسطین کے عوام کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق اسی رات چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور زیمبیا کے صدر ایڈگر لنگو کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر فریقین نے وبا کے دوران ایک دوسرے کی حمایت اور دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔


شیئر

Related stories