ہانگ کانگ کےامور میں برطانوی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، برطانیہ میں چینی سفارت خانہ
2020-07-21 15:19:36
برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے 20 تاریخ کو بتایا کہ برطانوی فریق نے چین کی واضح مخالفت اور بار بار وضاحتوں کے باوجود ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ برطانیہ نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون میں مداخلت کے ذریعے ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو پامال کیا۔ چین اس امر کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ، برطانوی وزیر خارجہ نے 20 تاریخ کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اعلان کیا کہ برطانوی فریق ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کو فوری طور پر اور غیر معینہ مدت تک معطل کردے گا اور ہانگ کانگ سے متعلقہ اسلحہ کی برآمد پر پابندی عائد کرے گا۔