آئندہ برس سے" یوم پولیس" منانے کی منظوری

2020-07-21 16:56:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور چینی ریاستی کونسل کی منظوری سے " یوم پولیس" منانے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ دن سال 2021 سے دس جنوری کو منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 10 جنوری 1986 کو ، گوانگ دونگ صوبے کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے 110 کے نام سے چینی پولیس کی پہلی ہنگامی امدادی سروس شروع کی تھی۔ 30 سال سے زیادہ تجربات کے بعد ، 110 پولیس فورس کا ایک مشہور برانڈ بن گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، وزارت پبلک سیکیورٹی اور مقامی پبلک سیکیورٹی اداروں نے ہر سال 10 جنوری کو 110 پبلسٹی ڈے کی مختلف تشہیری سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔اسی وجہ سے دس جنوری کا "یوم پولیس" کے طور پر منانے کا انتخاب کیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories