امریکہ کی جانب سے گیارہ چینی کمپنیوں کو پابندیوں والی فہرست میں شامل کرنے پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل
2020-07-21 16:59:44
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، امریکی محکمہ تجارت نے بیس تاریخ کو "سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بہانے" گیارہ چینی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کے حامل اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد انسانی حقوق کے بہانے ایکسپورٹ کنٹرول کے اقدامات کاغلط استعمال کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو پابندی والے اداروں کی فہرست میں شامل کیاہے۔یہ نہ صرف بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ،بلکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ اس فیصلے سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچاہے۔چین اس کی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔