بیجنگ میں صدر شی جن پھنگ کا کاروباری افراد سےخطاب

2020-07-21 19:58:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں کاروباری افراد کے لئے منعقدہ ایک فورم کی صدارت کی اوراس موقع پر ایک اہم خطاب کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اختیار کرنےکے بعد ، چین نے آہستہ آہستہ سوشلسٹ معاشی نظام کو قائم کیا، جس میں بتدریج ترقی اور مضبوطی کا سفر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا نے چین کی معیشت اور عالمی معیشت پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے ۔چین میں بہت سے مارکیٹوں کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ مارکیٹیں معاشی ترقی کی قوت ہیں اور مارکیٹوں کا تحفظ معاشرتی پیداواری صلاحیت کا تحفظ ہے۔ ہمیں مارکیٹ کی حفاظت ، کاروباری جذبے کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کو زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ترقی کے حصول ، اور معاشی ترقی کے لئے بنیادی قوت جمع کی جا سکے ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی قوم کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے چین نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے سلسلے میں بڑے اسٹریٹجک نتائج حاصل کیے ہیں ، اور معاشی ترقی مستحکم طور پر بہتر ہو رہی ہے۔چین وبائی بیماری کی روک تھام ،کنٹرول اور معاشی بحالی کے راستے پر پوری دنیا کی مدد کر رہا ہےاور صورتحال توقع سے بہتر ہے۔ ہمیں اپنے اعتماد کو مضبوط بنانا اور مشکلات کو حل کرنا چاہیئے اور سال بھر اچھی معاشی ترقی کے لئے کوشش کرنی چاہیئے ۔


شیئر

Related stories