چین میں دوسری سہ ماہی میں روز گاری کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے
چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی بہبود کی جانب سے اکیس تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کووڈ – ۱۹ کی وبا نے چین کی معیشت اور روز گاری پر سنگین اثرات مرتب کئے ۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں روز گاری کا رجحان بتدریج بہتر اور مستحکم ہوتا رہا ہے ۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کے شہروں اور قصبوں میں 5.64 ملین روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ، جس نے سالانہ ہدف کا 63 فیصد پورا کیا ہے ۔ جون میں ، قومی شہری سروے میں بے روزگاری کی شرح 5.7 فیصد تھی ، اور دوسری سہ ماہی کے آخر میں ملک بھر میں رجسٹرڈ بے روزگاری کی شرح 3.84 فیصد تھی ۔ مارکیٹ کی طلب منفی سے مثبت میں تبدیل ہوگئی ہے اور یہ رجحان جاری ہے ۔
چین نے روز گار کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات اختیار کئے ہیں اور صنعتی و کاروباری اداروں کے بیمہ سمیت مختلف فیسوں کو کم کر دیا ۔ اس کے علاوہ غریب علاقوں کی دیہی آبادی کو روز گار کے مواقع کی فراہمی میں ترجیح دی گئی ہے ۔