چین اور لاوس کے وزرائے اعظم کے درمیان ویڈیو لنک ملاقات
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اکیس تاریخ کو لاوس کے ہم منصب تھونگ لون سیسولیت کے ساتھ ویڈیو لنک ملاقات کی ۔
اس موقع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت پرانے اور مضبوط ہیں ۔ موجودہ ویڈیو لنک بات چیت کا مقصد مواصلات اور رابطوں کو مستحکم کرنا ، رواں سال لنکنگ - میکونگ تعاون کی سربراہی کانفرنس کے لئے اچھی طرح تیاری کرنا ، علاقائی انٹرکننیکشن اور تجارتی رابطے کو بڑھانا اور جاری رکھنا اور بیرونی دنیا کو باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک مثبت سگنل بھیجنا ہے۔
لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین لاوس سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر رواں سال کے اندر " علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے تعلقات کا معاہدہ " طے کرنے کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔ چین لاؤس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین-لاؤس اقتصادی راہداری اور بڑے منصوبوں کی تعمیر میں تعاون کو آگے بڑھا یا جا سکے ، چین کی جانب سے لاؤس کو اپنی پائیدار ترقی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے تعاون اور مدد فراہم کی جا ئے اور چین-لاؤس کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھایا جائے ۔
اس موقع پر لاوس کے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو سراہتے ہوئے لاوس کے لیے چین کی قیمتی مدد کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لاوس چین کے مرکزی مفادات سے متعلق معاملات کی پختہ حمایت کرتا ہے ۔ اور چین کے ساتھ لاوس –چین ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے کوشش جاری رہے گا ۔