بیجنگ میں ۱۵ دن سے کوئی نیا کیس نہیں آیا ، تھیئٹر سمیت دیگر سرگرمیوں کی بحالی
اکیس تاریخ کی سہ پہر کو منعقدہ بیجنگ شہر میں انسداد وبا کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان گاؤ شیاؤ جون نے کہا کہ بیجنگ میں لگاتار 15 دن سے تصدیق شدہ نئے کیس کی اطلاع نہیں ملی ہے ، اور اس وقت تمام کمیونٹیوں اور دیہات کم خطرے والے ہیں۔اسی صورتحال میں بیجنگ شہر کے کم خطرہ والے علاقوں میں سینما24 جولائی کو منظم انداز میں کھل جائیں گے ، تاہم یومیہ شیڈول معمول کے نصف تک رکھا جائے گا۔ بیجنگ کے تھیٹر ، کے ٹی وی ، انٹرنیٹ کیفے اور دیگر کاروباری مقامات کو منظم انداز میں کھول دیا جائے گا ۔تھیٹر اور لائیو پر فارمنس کے دیگر مقامات پر تماشائیوں کی تعداد تھیٹر نشستوں کے 30٪ سے زیادہ نہیں ہونی ہوگی۔ نشستوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر ترتیب دیا جائے گا اور ان کے درمیان کم ازکم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔ ڈانس ہال اور کے ٹی وی جیسے تفریحی مقامات میں داخلہ ہونے والے صارفین کی تعداد منظور شدہ تعداد کے 50٪ سے زیادہ نہیں ہوگی۔