غربت کا خاتمہ ، تعلیم کے ذریعے
لیانگشان ای خوداخیتار پریفیکچر ، جو جنوب مغربی چین کے صوبہ سی چھوان میں واقع ہے ، یہ ملک کی اقلیتی ای قومیت کا گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔سان حہ گاؤں لیانگشان پریفیکچر کا ایک غریب گاؤں تھا۔ پچھلے چند سالوں میں ،گاؤں میں کھیتی باڑی ،مویشی بانی ، شہد اور آڑو کی پیداوار سمیت مختلف طریقوں کے ذریعے مقامی کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ رواں سال مئی تک ، گاؤں کے 147 غریب خاندانوں کے تمام 801 افراد نو تعمیر شدہ گھروں میں منتقل ہوگئے۔دو ہزار انیس میں ، اس گاؤں کے غریب گھرانوں کی فی کس آمدنی 10،000 یوآن تک پہنچ گئی تھی۔توقع ہے کہ رواں سال اس گاؤں کے تمام لوگ غربت سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
گزشتہ سالوں میں ،مقامی حکومت نے تعلیم کے لئے اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا ہے تاکہ جڑ سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔گزشتہ دو سالوں میں ، مقامی حکومت "ایک گاؤں ، ایک کنڈرگاٹن" پروگرام کو عمل میں لائی ہے ، اور ہر گاؤں میں پری اسکول کی مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک کنڈرگارٹن تدریسی سائٹ قائم کی گئی ہے۔ اس وقت ، لیانگشان میں پری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کی شرح 2015 کے 55.40فیصد سے بڑھ کر 84.03فیصد تک گئی ہے ، اور اب یہاں 3،000 سے زیادہ پری اسکول تعلیمی مراکز کام کر رہے ہیں۔