شی جن پھنگ اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے مابین دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
2020-07-22 17:15:24
حالیہ دنوں چینی صدر شی جن پھنگ اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے درمیان چین اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ، چین اور سعودی عرب کے تعلقات مستقل طور پر فروغ پارہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ میں چین سعودی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ، اور میں شاہ سلمان کے ساتھ مل کر نئے دور میں چین سعودی تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے تیار ہوں۔