سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کے کامیاب آپریشن کی پہلی سالگرہ

2020-07-22 18:21:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ کے کامیاب آپریشن کاایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی مالی امور کمیٹی کے چیئرمین جانگ ہوافنگ نے ایک خصوصی انٹرویو میں نشاندہی کی کہ سائنس ٹیک انوویشن بورڈ نے چین کی تکنیکی جدت طرازی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ چائنیز مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے مالیاتی شعبے میں رابطے کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

جناب جانگ نے کہا کہ سب سے پہلے ، سائنس ٹیک انوویشن بورڈ نے مارکیٹ کے لئے بہت سارے فنڈز جمع کیے ہیں جس کے نتیجے میں صنعتی و کاروباری ادارے ان فنڈز کو ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ دوسرا ، سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ کے آغاز کے بعد سے بورڈ کی لسٹڈ کمپنیوں کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور ان کا انتظام بھی بین الاقوامی سطح کا ہے۔ لہذا ، ایک سال میں سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ کی کارکردگی نے ہماری کافی حوصلہ افزائی کی ہے ۔میں امید کرتا ہوں کہ انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن سسٹم کے افعال کو جاری رکھے گا ، تاکہ ہمارے ملک کا سائنس اور ٹیکنالوجی کانظام ترقی کرتا رہے۔

معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال 22 جولائی کو سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کے قیام کے بعد سے اب تک، 140 کمپنیوں کو سائنس ٹیک انوویشن بورڈ میں درج کیا گیا ہے۔ اس وقت سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ کی کل مارکیٹ ویلیو تیس کھرب یوآن سے تجاوز کرچکی ہے ، جمع کردہ فنڈز کا کل حجم دو کھرب یوآن سے زیادہ ہے ۔


شیئر

Related stories