چین کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر پومپیو کے چین سے متعلق ریمارکس کا جواب دیا
2020-07-22 18:26:15
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین سے متعلق پومپیو کے حالیہ ریماکس کے جواب میں 22 تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ پومپیو مسلسل چین پر حملہ کرنے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پومپیو ،چین کے سیاسی تصورات پر حملہ کر رہا ہے اور چین سے متعلق مبالغہ آرائی سے کام لے رہاہے۔ پومپیو کی بیان بازی جھوٹ اور دھوکے سے بھری ہوئی ہے۔ پومپیو وہ شخص ہے جس نے چین کے بارے میں امریکی پالیسی کو غلط راہ پر گامزن کر دیا ہے۔