ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی بندش کے مطالبے پر چین کا ردعمل

2020-07-22 18:28:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس جولائی کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں نامہ نگار نے سوال کیا ہے کہ ایک امریکی باخبر شخص کے مطابق چوبیس تاریخ کی سہ پہر چار بجے سے قبل امریکی شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قونصل خانے کی بندش کے بعد وہاں تعینات تمام اہلکاروں کو امریکہ سے نکلنا پڑے گا۔ کیا چین اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے؟

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ متعلقہ غلط فیصلے کو منسوخ کرے۔اگر امریکہ چین کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل کرے گا تو چین ضرور جوابی اقدامات اختیار کرے گا۔


شیئر

Related stories