چائنہ میڈیا گروپ کے زیراہتمام "5G + 4K / 8K الٹرا ایچ ڈی پروگراموں کی تیاری اور نشریات کے پلیٹ فارم کی تعمیر کا افتتاح

2020-07-22 19:14:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس جولائی کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "5G + 4K / 8K الٹرا ایچ ڈی پروگراموں کی تیاری اور نشریات کےمثالی پلیٹ فارم" کی تعمیر کا افتتاح بیجنگ میں ہوا۔چائنا میڈیا گروپ، چائنا موبائل ، ہواوے اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے اس افتتاحی کانفرنس میں شرکت کی۔

مذکورہ پروجیکٹ کے ذریعے چائنا میڈیا گروپ کی تکنیکی ترتیب میں تبدیلیاں آئیں گی اور پرانی ٹیکنالوجی "5G+4K/8K+AI" کی حکمت عملی میں تبدیل ہورہی ہے۔اس پروجیکٹ کی روشنی میں چین میں میڈیا کے شعبے میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال اور الٹرا ایچ ڈی صنعت کی ترقی کو تیز کیا جائے گا۔معلوم ہے کہ اس پروجیکٹ پر تقریباً بیالیس ارب یوان کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔منصوبے کے مطابق آئندہ دو برسوں میں اس پروجیکٹ کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories