شی جن پھنگ صوبہ جی لین کے دورے پر

2020-07-22 23:23:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ 22 تاریخ کو تحقیقات اور تفتیش کے لئے ملک کے شمالی صوبہ جی لین پہنچے۔ اسی دن کی سہ پہر کو ، انہوں نے سی پھنگ شہر کی لیشو کاونٹی میں سبز زرعی پیداوار کے معیاری مرکز کا معائنہ کیا اور کسانوں کی مشینری کے کوآپریٹو کے اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے اناچ کی پیداوار ،زمینی وسائل کی حفاظت اور زرعی پیداوار میں مشینوں کے وسیع پیمانے پر استعمال کےبارے میں معلومات حاصل کیں ۔ بعدازاں ، شی جن پھنگ نے سپنگ جنگ کے میموریل ہال کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے انقلابی تاریخ کا جائزہ لیا اور انقلابی شہدا کی یادوں کو تازہ کیا۔

شیئر

Related stories