چین امید اور یقین رکھتا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بھارت ٹھوس اقدامات اٹھاسکتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2020-07-23 10:15:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین کو امید اور یقین ہے کہ عالمی کثیرالجہتی کے عمل میں ایک اہم قوت کی حیثیت سے ، بھارت آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہوسکتا ہے ، عملی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام برقرار رکھ سکتا ہے اور بین الاقوامی امور میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔

اطلاع کے مطابق بیس تاریخ کو بھارتی وزیر خارجہ ایس جےشنکرنےایک اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ بھارت کبھی بھی اتحادی نظام کا حصہ نہیں رہا اور نہیں ہوگا۔ اس کے برعکس ، جو ممالک امریکہ پر انحصار کرتے ہیں ان کو بھی پتہ چلے گا کہ انہیں اپنی ذمہ داریاں خود نبھانی چاہیے۔


شیئر

Related stories