دو ہزار بیس کی پہلی ششماہی میں چین کی صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ
2020-07-23 13:54:09
چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن دفتر نے تئیس تاریخ کی صبح ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ ذمہ دار نے بتایا کہ اس سال کے پہلے نصف میں صنعتی پیداوار بنیادی طور پر صحیح راستے پر آگئی ہے ، نئی صنعتوں اور نئے کاروباروں کے رجحان میں موجودہ صورتحال کے برعکس ترقی ہو ئی ہے ، اور مواصلات کی صنعت عام طور پر مستحکم ہورہی ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ، چین کی صنعتی پیداوار کے اہم اشاروں میں مستقل طور پر اضافہ ہوا ہے۔ پیداوار اور فروخت کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ جون میں 41 صنعتی شعبوں اور 31 صوبوں اور شہروں میں ، 26 صنعتی شعبوں اور 29 صوبوں اور شہروں کی قدر میں اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ انفارمیشن مواصلات کے میدان میں آپریشن مستحکم اور بہتر ہورہا ہے۔