شی جن پھنگ کا دورہ صوبہ جی لین
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو صوبہ جی لین کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے سی پینگ شہر کے سبز کاشت کاری کے مثالی زون کا دورہ کیا اور مقامی اناج کی پیداوار کی صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ زرخیز زمین کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کے لیے موئثر اقدامات اختیار کئے جانے چاہیئں ۔ بعد میں انہوں نے لی شو کاونٹی میں زرعی میکانائزیشن کے بڑے پیمانے پر آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کمیونٹی کے ساتھ تعاون ہمارے ملک کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ آپ لوگ مقامی حالات کے مطابق زرعی تعاون کی راہ پر گامزن ہیں ۔ یہ بہت اچھا ہے ۔ یہاں کے حاصل کردہ تجربات سے چین کے دوسرے علاقے بھی استفادہ کر سکتے ہیں ۔
سی پینگ شہر میں شی جن پھنگ نے سی پینگ جنگ کے یاد گار ہال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے انقلاب کی تاریخ کا جائزہ لیا اور انقلاب کے شہدا کی یادوں کو تازہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے پیدا کردہ عظیم سوشلسٹ نصیب العین کو جاری رکھنے اور اسےنسل در نسل منتقل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی جانی چاہیئے ۔