ہمیں قابل کاشت زمین کی حفاطت کرنا ہوگی۔شی جن پھنگ
2020-07-23 15:55:50
بائیس تاریخ کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ مختلف امور کے جائزے اور معائنے کے لئے شمال مشرقی صوبے جی لین پہنچے۔ اسی دن ، وہ سیپنگ سٹی پہنچے ، جسے "شمال مشرق میں اناج کا گھر" کہا جاتا ہے۔
سیپنگ سٹی میں ، شی جن پھنگ نے اناج کی پیداوار اور زرخیز زمین کے تحفظ اور استعمال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کی سب سے بڑی معیاری مکئی کی تیاری کرنے والےمرکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابل کاشت زمین کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اختیار کرنے چاہیئں۔
اس مرکز میں رواں سال مکئی کی پچھتر کروڑ کلوگرام کی پیداوار متوقع ہے ، اور کسانوں کی آمدنی میں 25 ملین یوآن سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔