مقامی حالات کے مطابق اقدامات اخیتار کریں اور زرعی تعاون کی راہ پر گامزن رہیں، شی جن پھنگ

2020-07-23 16:14:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ کی سہ پہر کو ، جنرل سکریٹری شی جن نے سیپنگ سٹی کے بالیمیو گاؤں میں لو وی کسانوں کی مشینری کے کوآپریٹو اہلکاروں سے ملاقات کی۔

کوآپریٹو اہلکاروں کے چیئرمین باون سالہ لووی ایک مقامی کسان ہیں۔ انہوں نے بہت عرصہ قبل ہی اس بات کا ادراک کر لیا تھا کہ وسیع پیمانے پر مشترکہ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے نا صرف زمین کی پیداوار بڑھے گی بلکہ مقامی کسانوں کو آسانی بھی ہوگی۔ ابتدائی طور پر 6 خاندانوں کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ کواپریٹو سلسلہ 176 خاندانوں پر محیط ہو چکا ہے۔

اس کوآپریٹو کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے ، شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ ملک کے تمام حصوں کو مقامی حالات کے مطابق کوآپریٹیو اور پیشہ ورانہ کوآپریٹوز کی ترقی کے لئے مزید طریقوں کی تلاش کرنی چاہیئے ۔

چین کی زرعی جدیدیت شی جن پھنگ کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ زرعی مسابقت بڑھانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے ، اور زرعی مشینری کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو زرعی جدید کاری کے لئے استعمال کرنے کے لئےبڑے پیمانے پر مشترکہ کاشت کاری کا طریقہ استعمال کیا جانا چاہئے۔

شیئر

Related stories