مریخ کے لئے چین کا خلائی مشن روانہ

2020-07-23 16:32:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین نے جمعرات کے روز مریخ کی جانب اپنا پہلا خلائی مشن کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔ یہ مشن چین کے جنوبی ساحلی صوبے ہینان کے وین چانگ خلائی مرکز سے بیجنگ وقت کے مطابق دوپہر بارہ بج کر اکتالیس منٹ پر روانہ ہوا۔یہ مشن چین کے سب سے بڑے لانچنگ راکٹ لانگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔ یہ مشن تقریباً پانچ ٹن پے لوڈ اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوا ہے۔یہ مشن چین کی جانب سے نظام شمسی کے سیاروں کی کھوج کی جانب پہلا قدم ہے۔ چین کی جانب سے روانہ کیا جانے والا یہ مشن مریخ کے گرد چکر لگانے کے ساتھ ساتھ، اس پر لینڈنگ اور اس کی سطح کا جائزہ لینے سمیت دیگر تحقیقی افعال سر انجام دے گا۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے مطابق ، روانگی کے چھتیس منٹ بعد اس راکٹ سے ایک آربٹر اور خلائی گاڑی علیحدہ ہو کر زمین- مریخ مدار میں پہنچ گئے جہاں سے وہ کامیاب سفر کرتے ہوئے اگلے سات ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچ جائیں گے ۔

چین کے پہلے مریخ مشن کا نام تیان وین -1 رکھا گیا ہے ، جس کا مطلب ہے آسمانوں سے سوال، یہ اقتباس چین کے مشہور شاعر چویوآن کی ایک نظم سے لیا گیا ہے۔

چین کی اسپیس ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ یہ نام سچائی اور سائنس کے حصول اور فطرت اور کائنات کی تلاش میں چینی قوم کی ثابت قدمی کی نشاندہی کرتا ہے۔


شیئر

Related stories