صدر شی جن پھنگ کی جانب سے چینی فوج ، مسلح پولیس فورس ،نیم ملیشیااور ریزرو اہلکاروں کو یوم آرمی کی مبارکباد
2020-07-23 19:54:37
یکم اگست کو چینی فوج کا قومی دن منایا جائے گا۔ اس حوالے سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ شی جن پھنگ نے 23 تاریخ کو ایئر فورس ایوی ایشن یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سےاسکول کے اساتذہ ، طلباء اور چینی آرمی کے کمانڈروں، جوانوں ، مسلح پولیس فورس کے افسران ،نیم ملیشیا اور ریزرو اہلکاروں کو یوم آرمی کی مبارکباد دی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے نئے فوجی تصورات اور نئے دور کی فوجی اسٹریٹجک پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسکول کی تعلیم کے معیار کو مستقل طور پر بہتر بنایا جانا چاہیئے ، اور اسکول کی تعمیر و ترقی میں جدت پیدا کرنے کے لئے کوشش کی جانی چاہیئے۔