چین کی فوجی سویلین انضمام کی ترقی کی پالیسی پر امریکی الزام پر چین کا جواب

2020-07-23 20:13:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی فوجی سویلین انضمام ترقیاتی پالیسی کے بارے میں امریکہ کےبے بنیاد الزامات کے جواب میں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 23 تاریخ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ چین کے خلاف امریکی الزامات دوہرے معیارات کی عکاسی کرتے ہیں۔ چین کی فوجی سویلین انضمام ترقیاتی پالیسی کا مقصد فوجی اور شہری وسائل کو مؤثر طریقے سے متحد کرنا ، معاشی و معاشرتی ترقی اور قومی دفاعی تعمیر کو فروغ دینے میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ، اور لوگوں کے لئے سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کے مزید ثمرات اور فوائد لانا ہے۔ یہ پالیسی منصفانہ ہے اور اس پرتنقید بے جا ہے۔


شیئر

Related stories