صوبہ کوئی جو میں غربت کے خاتمے کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا نمایاں کردار
صوبہ کوئی جو کی وی ننگ کاؤنٹی میں زاو ہائی نامی قدرتی میٹھے پانی کی ایک جھیل ہے۔ماضی میں یہ جھیل سخت آلودہ ہوا کرتی تھی ۔گزشتہ برسوں کی ماحول دوست کوششوں کے نتیجے میں اب اس کا پانی صاف و شفاف ہو گیاہے اور آس پاس کا ماحول اتنا عمدہ ہو گیا کہ یہ جھیل سیاہ گردن کرینوں جیسے نایاب پرندوں کی جنت بن گئی ہے۔
2015 میں ، مزکورہ جھیل کی صفائی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں تمام مقامی لوگ شریک ہوئے۔جھیل کے آس پاس 60،000 ایکڑ قابل کاشت زمین پر کھیتی باڑی روک دی گئی اور دو بارہ دلدلی زمین میں تبدیل کردیا گیا۔ اس کے بعد ، "جھیل کی وسعت اور بستیوں کا پیچھے ہٹنا"نامی مہم چلائی گئی جس کے نتیجےمیں جھیل کے رقبے میں اضافہ ہوا اور قدرتی ماحول پر انسانوں کے اثرات بڑی حد تک کم کئے گئے۔ ، 2017 کے موسم بہار میں ،مقامی حکومت نے پرندوں کی حفاظت کیلئے ایک ٹیم قائم کی تاکہ پرندوں اور دوسری جنگلی جانوروں کی اچھی دیکھ بھال کی جا سکے۔
صاف و شفاف پانی اور سر سبز پہاڑوں سے ہی زندگی خوشگوار بنتی ہے۔ آج کل ، زاو ہائی جھیل سینکڑوں پرندوں کا مسکن اور وی ننگ کاونٹی کی علامت بن گیا ہے۔اس طرح مقامی سیاحت کو خوب فروغ ملاہے ۔2014 سے 2019 تک ، وی ننگ میں غربت کی شرح 18.6 فیصد سے گھٹ کر 2.7 فیصد تک گر گئی ہے۔