چینی صدر کا شہر چھانگ چھون کے نیو ایریا کے لیے منصوبہ بندی نمائش ہال کا دورہ
2020-07-24 10:24:04
تئیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شہر چھانگ چھون کے نیو ایریا کی منصوبہ بندی ، تعمیر اور تحقیق کے لیے بنائے گئے منصوبہ بندی نمائش ہال کا دورہ کیا ۔
چھانگ چھون نیو ایریا ایک قومی سطح کا نیا علاقہ ہے جو ریاستی کونسل نے فروری 2016 میں منظور کیا تھا ، جس کا رقبہ 499 مربع کلومیٹر ہے ، اس کے تحت ایک قومی سطح کا ترقیاتی زون (چھانگ چھون ہائی ٹیک صنعتی ترقیاتی زون) اور تین صوبائی سطح کے ترقیاتی زونز ہیں۔ اس کی مستقل آبادی چھ لاکھ ہے۔