شی جن پھنگ کا چھانگ چھون شہر کے چھان شان نامی رہائشی کمیونٹی کا دورہ

2020-07-24 10:45:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ سو سالہ جماعت ہونے کی حیثیت سے، چینی کمیونسٹ پارٹی کو ہمیشہ اپنی جوانی کا جوش و خروش برقرار رکھنا چاہیے ، ہمیشہ عوام کی حمایت کے حصول اور طویل مدتی نقطہ نظر سےحکمرانی کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔آج کل جناب شی جن پھنگ ملک کے شمال مشرقی صوبہ جی لین کے دورے پر ہیں۔ان کے دوروں کی تفصیلات سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جناب شی جن پھنگ ہمیشہ مزکورہ امور پر توجہ دیتےچلے آ رہےہیں۔

تئیس تاریخ کو جناب شی جن پھنگ نے چھانگ چھون شہر کے چھان شان نامی رہائشی کمیونٹی کا دورہ کیا اور مقامی شہریوں سے ملاقات کی۔جناب شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ"کمیونٹی نچلی سطح کی بنیاد ہے ، اور جب بنیاد مضبوط ہو تب ہی ملک کا نظام مستحکم ہوتا ہے۔پارٹی اور حکومت کے عوام سے رابطے اور لوگوں کی روزمرہ خدمت کے لئے ، رہائشی کمیونٹی اولین حیثیت اور اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھاجائے ، ان کی بھرپور خدمت کی جائے ، اور جو وعدے ان سے کئے گئے ہیں ،پورے کئے جائیں ۔

مقامی شہریوں سے بات چیت کے بعد جناب شی جن پھنگ نے ایک مقامی کمیونٹی کیڈر کالج کا بھی دورہ کیا ، جہاں رہائشی کمیونٹی میں کام کرنے والے اہلکاروں کو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کیڈروں کےسیاسی شعور ، نظریاتی سطح ، پیشہ ورانہ قابلیت ، اور صلاحیتوں کو بلند کرنے کیلئے تعلیم و تربیت کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔


شیئر

Related stories