ہمیں ملکی برینڈز کی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، شی جن پھنگ
2020-07-24 15:36:31
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایف اے ڈبلیو گروپ کی جانب سے منعقدہ جدت کاری کی نمائش دیکھنے کے بعد کہا کہ ہمیں ملکی برینڈز کی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ شی جن پھنگ نے ملکی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے جدت کاری اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ "ہونگ چی" سمیت دیگر چینی برینڈز کی گاڑیاں نہایت جدید کی حامل ہیں۔
چین کے ایف اے ڈبلیو گروپ کی بنیاد سن 1953 میں رکھی گئی۔ اسے چین میں آٹوموبائل صنعت کا پنگھوڑا بھی کہا جا تا ہے۔ کیونکہ یہ ادارہ چین میں آٹو موبائل انڈسٹری کا بانی ہے۔اس ادارے کی جانب سے تیار کئے جانے مشہور برینڈز میں جیے فانگ، ڈونگ فینگ،ہونگ چی سمیت دیگر آٹو موبائل برینڈز شامل ہیں۔ یہ ادارہ اب تک 45.48ملین گاڑیاں فروخت کر چکا ہے۔