شی جن پھنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ کے روزگار کے لئے فکر مند
2020-07-24 15:44:50
تیئیس تاریخ کی سہ پہر کو چین کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چائنا ایف اے ڈبلیو گروپ کارپوریشن کےریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ادارے کے دورے کے دوران رواں سال یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء کی کمپنی میں بھرتی کے بارے میں سوالات پوچھے۔ جب انہیں پتہ چلا کہ اس سال ایف اے ڈبلیو گروپ نے 1115 گریجویٹس کو بھرتی کیا ہے تو صدر صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وبا کی وجہ سے رواں سال یونورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹس کو اپنے کاموں میں محنت کرنی چاہیئے اور اپنے خواب کی تکمیل کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے ۔