چین کی وزارت خارجہ نے چنگ دو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کے لئے امریکہ کو آگاہ کیا

2020-07-24 16:20:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس جولائی کی صبح ، چینی وزارت خارجہ نے چین میں امریکی سفارت خانے کو مطلع کیا کہ چین نے چنگ دو میں امریکی قونصل خانے کے قیام اور عمل کی اجازت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اور قونصل خانے کو تمام امور اور سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کہہ دیا گیاہے۔

یاد رہے کہ اکیس جولائی کو ، امریکہ نے یکطرفہ طور پر اچانک مطالبہ کیاتھا کہ چین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کردے ، جس نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور چین-امریکہ قونصلر معاہدے کی متعلقہ دفعات کی سنگین خلاف ورزی کی ، اور اس فیصلے سے چین-امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔ چین کے مذکورہ بالا اقدامات ، امریکہ کے غیر معقول اقدامات کے لئے ایک جائز اور ضروری ردعمل ہیں۔


شیئر

Related stories